شاعر مشرق علامہ اقبال کے بارے میں رهبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے تعریفی کلمات
- اقبال کا فارسی کلام میرے نزدیک شعری معجزات میں سے ہے۔ ہمارے ادب کی تاریخ میں فارسی میں شعر کہنے والے غیر ایرانی بہت زیادہ ہیں لیکن کسی کی بھی نشان دہی نہیں کی جا سکتی جو فارسی میں شعر کہنے میں اقبال کی خصوصیات کا حامل ہو۔
- میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ اقبال کے کلام کو زندہ کیجیے۔ اقبال کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ان کا کلام ہے اور اقبال کو کوئی بھی دوسرا بیان متعارف نہیں کرا سکتا۔ اقبال مانند آفتاب شاعر ہیں اور ان کے بعض فارسی اشعار اپنے عروج پر پہنچے ہوئے ہیں۔ بعض اوقات تو ان کا کلام ساتویں آسمان پر پہنچا ہوا ہے اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
- اقبال ایک عظیم مصلح اور حریت پسند شخص ہیں البتہ اقبال کو صرف سماجی مصلح نہیں کہا جا سکتا۔ اقبال کا مسئلہ صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ اسلامی دنیا اور مشرق کا مسئلہ تھا۔ (بطور شاہد اقبال کے کلام کا مجموعہ: پس چه باید کرد ای اقوام شرق)
- اقبال ایک ہوشیار مرد اور المومن کیس (مومن ہوشیار ہوتا ہے) کے مصداق استعماری سیاست کی ریشہ دوانیوں اور کاموں کو پہچانتے تھے۔ یہ بات اقبال کی عظمت کی کاملا نشاندہی کرتی ہے۔
- اس تاریک رات میں جس میں کوئی ستارہ نہ تھا، اقبال نے خودی کی مشعل روشن کی۔ اقبال نے صرف ہندوستان کی نہیں، ساری دنیا کی فکر کی۔ اپنے ملک میں انہوں نے ثقافتی اور سیاسی انقلاب برپا کیا۔ اقبال کا پہلا مشن ہندوستانی معاشرے کو اسلامی تشخص، اسلامی امن اور اسلامی شخصیت بلکہ انسانی شخصیت کی طرف متوجہ کرنا تھا۔
- اقبال کے پورے دیوان میں اور ان کے سارے کلام میں انسان پیغمبر اکرمﷺ سے عشق کو دیکھتا ہے۔
- اسلام کی ترویج مین امت توحیدی کی ذمہ داری اقبال کے پرجوش ترین نظریات میں سے ایک ہے۔ اقبال کا خیال ہے مسلمانوں اور امت اسلامیہ جنہیں اسلام کی ترویج کرنی چاہیے چین سے نہیں بیٹھنا چاہیے تاکہ اس کام کو انجام دے سکیں۔
- اقبال کی کتاب میں شاید سو بار سے زیادہ اسلام اور مسلمان کی آفاقاقیت اور اس کے عالمی وطن کا ذکر آیا ہے۔
- اقبال نے اس قدر زیادہ دل چسپ اور اچھے موضوعات پر گفتگو کی ہے کہ انسان کو سمجھ نہیں آتا کس کو فوقیت دی جائے اور بیان کیا جائے۔
- میں جب سے اقبال کے کلام سے آشنا ہوا ہوں دیکھتا تھا کہ اس کلام کی اچھی وضاحت کی ضرورت ہے۔ مجھے اس بات کا دکھ ہوتا تھا۔ ضرورت ہے کہ کچھ لوگ علامہ اقبال کے مدنظر مضامین اور مفاہیم کی تشریح کریں۔
- اقبال بلاشک مشرق کا بلند ستارہ ہے۔ بے جا نہ ہوگا اگر ہم اقبال کو اس لفظ کے حتمی معنی میں مشرق کا بلند ستارہ پکاریں۔ امید ہے ہم اقبال کا حق ادا کر سکیں۔ اقبال کی شناخت میں اپنی قوم کی تاخیر کا ازلہ کر سکیں۔
- اقبال کو اس طرح جیسا کہ ان کا حق ہے زندہ کریں۔ ان کے کلام کو کورس کی کتابوں اور دیگر کتابوں میں شامل کریں اور پیش کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اقبال مشرق کا بلند ستارہ
رهبر معظم سید علی خامنه ای (حفظه الله)
ٹیگس: علامہ اقبال, رہبر معظم
