تم خود ایام ہو
ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کے وجود کا ایک حصہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔
امام حسین علیہ السلام سے ایک خوبصورت روایت منقول ہے:
"يا ابن آدم إنما أنت أيام"
بہت خوبصورت تعبیر استعمال کی ہے۔ امام عالی مقام ہم سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں: اے فرزندانِ آدم! تم خود ایام (زمانہ) ہو۔ ہر روز تیرے وجود کا ایک حصہ ہے۔ گویا تم ہر روز اینٹ سے اینٹ ملا کر اپنے وجود کی عمارت تعمیر کر رہے ہو۔
روایت میں آگے جا کر فرماتے ہیں:
"كلما مضى يوم ذهب بعضك."
ہر گزرتے دن کے ساتھ تمہارے وجود کا ایک حصہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ تمہارا کچھ حصہ گزر چکا ہے جس کا تکرار دوبارہ ممکن نہیں۔ اسی طرح تمہاری عمر کا ہر گزرتا لمحہ ایسا ہے جس کا واپس آنا ہرگز ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادب عاشقی
حجت الاسلام عابدینی
