صلوات کی فضیلت
امام صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا:
یوم الحسرت کونسا دن ہے؟
جس کے بارے میں خداوند متعال فرماتا ہے:
[وَأَنذِرهُم يَومَ الحَسرَةِ]
انہیں حسرت والے دن سے ڈراؤ۔
حضرت نے جواب میں ارشاد فرمایا:
یہ قیامت کا دن ہے
جس دن نیک لوگ بھی حسرت کا شکار ہوں گے
کہ کیوں اپنی نیکی میں اضافہ نہیں کیا؟!
پوچھا گیا:
کیا کوئی ایسا ہے جو اس دن حسرت کا شکار نہ ہو۔
آپؑ نے فرمایا:
ہاں۔ جو اس دنیا میں مسلسل رسول خداﷺ پر صلوات پڑھتا رہے۔
