دعای کمیل اور ابوحمزہ

اسلام کے اندر جو عظیم خزانے موجود ہیں ان میں سے ایک یہی دعائیں ہیں۔ خدا کی قسم! معرفت کے خزانے ہیں۔ بالفرض، ان دعاؤں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسری دلیل نہ ہوتی (تب بھی یہی کافی تھیں۔)

امیر المومنینؑ سے صحیفہ علویہ، امام زین العابدینؑ سے صحیفہ سجادیہ یا ان کے علاوہ دعائیں (منقول ہیں۔) اگر ہمارے پاس امیر المومنینؑ کی دعائے کمیل اور امام زین العابدینؑ کی دعائے ابی حمزہ ثمالی کے علاوہ (بالفرض) کچھ بھی نہ ہوتا، چودہ صدیوں میں اسلام کے دامن میں بس یہی دو چیزیں ہوتیں، تب بھی یہی بہت تھا کہ اسلام کے دو عظیم شاگردوں سے اس بدویت اور جاہلیت کے دور میں اتنی عظیم دعائیں صادر ہوئی ہیں۔ یہ دعائیں اس قدر بلند ہیں، اتنی زیادہ رفعت رکھتی ہیں کہ (اسلام کی حقانیت پر یہی دلیل کافی ہے۔) کیا معجزہ اس کے علاوہ کچھ اور ہوتا ہے؟

شہید مرتضی مطہری

آزادی معنوی

+ لکھاری عباس حسینی در 7 Oct 2021 و ساعت 10:7 PM |